Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کرن کا استعفی منظور ، عبوری چیف منسٹر برقرار رہنے گورنر کی ہدایت

کرن کا استعفی منظور ، عبوری چیف منسٹر برقرار رہنے گورنر کی ہدایت

حیدرآباد /21 فروری ( این ایس ایس ) گورنمنٹ ای ایس این نرسمہن نے این کرن کمار ریڈی کو چیف منسٹر اور ان کے رفقاء کو عبوری وزراء کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کرن کمار ریڈی کا استعفی 19 فروری کو منظور کرلیا گیا ۔ راج بھون سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق انہیں سرکاری فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کی خواہش کی ہے ۔ واضح

حیدرآباد /21 فروری ( این ایس ایس ) گورنمنٹ ای ایس این نرسمہن نے این کرن کمار ریڈی کو چیف منسٹر اور ان کے رفقاء کو عبوری وزراء کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کرن کمار ریڈی کا استعفی 19 فروری کو منظور کرلیا گیا ۔ راج بھون سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق انہیں سرکاری فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کی خواہش کی ہے ۔ واضح رہے کہ کرن کمار ریڈی نے ریاست کی تقسیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گورنر سے ملاقات کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا اور کانگریس سے علحدگی کا اعلان بھی کیا تھا ۔ انہوں نے گورنر سے درخواست کی تھی کہ وہ بعجلت ممکنہ متبادل انتظامات کریں کیونکہ وہ نگران کار چیف منسٹر کے حیثیت سے فرائض کی انجام دہی جاری رکھنا نہیں چاہتے ۔

باور کیا جاتا ہے کہ گورنر نے اپنی رپورٹ مرکز کو روانہ کی ہے اور کانگریس نے تاحال کرن کے جانشین کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے جس سے صدر راج کے نفاذ کی قیاس آرائیاں کی جانے لگی ہیں ۔ کانگریس جو گذشتہ دو دن سے راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کی کوششوں میں مصروف تھیں آج آندھراپردیش پر اپنی توجہ مرکوز کی ۔ کانگریس کور گروپ کا اجلاس جمعہ کی صبح نئی دہلی میں منعقد ہوا جس میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ریاستی وزراء اے رام نارئن ریڈی تشکیل حکومت کے حامی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT