Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کرن کماری ریڈی پر ہائی کمان کو دھوکہ دینے کا الزام

کرن کماری ریڈی پر ہائی کمان کو دھوکہ دینے کا الزام

حیدرآباد /23 جنوری (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے چیف منسٹر پر دغابازی اور کانگریس ہائی کمان کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی ہوتے تو وہ ہائی کمان کے فیصلوں کا احترام کرتے۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر بننے کے بعد کرن کمار ریڈی نے تلنگانہ معاملے میں کانگریس ہائی کم

حیدرآباد /23 جنوری (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے چیف منسٹر پر دغابازی اور کانگریس ہائی کمان کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی ہوتے تو وہ ہائی کمان کے فیصلوں کا احترام کرتے۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر بننے کے بعد کرن کمار ریڈی نے تلنگانہ معاملے میں کانگریس ہائی کمان کا ہر فیصلہ قبول کرنے اور اس پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم جیسے ہی پارٹی نے علحدہ ریاست کا فیصلہ کیا، فیصلہ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے احسان فراموشی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر اسمبلی میں تلنگانہ بل کے خلاف صرف تقریر کرسکتے ہیں، مگر علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کو روک نہیں سکتے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے موقع پر کرن کمار ریڈی کا چیف منسٹر کے عہدہ پر ہونا عوام کی بدبختی ہے۔

مسٹر پونم پربھاکر نے کہا کہ بار بار اندرا گاندھی کا حوالہ دینے والے چیف منسٹر کانگریس کی موجودہ صدر سونیا گاندھی کو فراموش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب راستہ الگ ہونے کے بعد دلوں کا ملنا ممکن نہیں ہے، لہذا بہتر یہی ہے کہ تلگو عوام علحدہ ہو جائیں اور دونوں ریاستوں میں بھائی بھائی کی طرح مل جل کر رہیں۔ انھوں نے سیما۔ آندھرا سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر بلراج کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاٹی فیصلہ کا احترام کیا ہے، جب کہ تلنگانہ کے حقیقی دشمن چیف منسٹر کرن کمار ریڈی ہیں، اگر وہ کانگریس سے مستعفی ہوگئے تو کانگریس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT