Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کرن کمار ریڈی بی جے پی میں شامل ہوں گے

کرن کمار ریڈی بی جے پی میں شامل ہوں گے

کرناٹک اور گجرات کے بی جے پی قائدین کا سابق چیف منسٹر سے ربط

کرناٹک اور گجرات کے بی جے پی قائدین کا سابق چیف منسٹر سے ربط

حیدرآباد /17 جون (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر متحدہ آندھرا پردیش این کرن کمار ریڈی بی جے پی میں شمولیت کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کے بموجب کرن کمار ریڈی کانگریس میں شامل ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں، ساتھ ہی ریاست کی تقسیم کے لئے وہ بی جے پی کو بھی برابر کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ پہلے وہ بی جے پی میں شمولیت کے لئے تیار نہیں تھے، تاہم اپنے ساتھیوں اور حامیوں کے مشورہ پر بی جے پی کے لئے اپنے سخت موقف میں نرمی پیدا کی ہے۔ باوثوق ذرائع کے بموجب کرناٹک اور گجرات کے بی جے پی قائدین و تاجرین، جن کا تعلق وزیر اعظم نریندر مودی سے ہے، کرن کمار ریڈی سے رابطہ میں ہیں اور انھیں اپنی جماعت (جے سمکھیا آندھرا پارٹی) کو بی جے پی میں ضم کرکے اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، جب کہ کرن کمار ریڈی اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہنوز نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ کرن کمار ریڈی متحدہ آندھرا پردیش کے کٹر حامی تھے اور لمحۂ آخر تک انھوں نے تقسیم ریاست کی مخالفت کی۔ لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کے بعد وہ چیف منسٹر کے عہدہ اور کانگریس و اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوکر جے سمکھیا آندھرا پارٹی تشکیل دی، تاہم انتخابات میں ان کی پارٹی کا مایوس کن مظاہرہ رہا۔

TOPPOPULARRECENT