Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کرن کمار کے بشمول معطل ایم پیز کو کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے تیار رہنے کا مشورہ

کرن کمار کے بشمول معطل ایم پیز کو کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے تیار رہنے کا مشورہ

تقسیم ریاست پر کانگریس کو قصور وار قرار دینا نا مناسب ، صدر پی سی سی اے پی کانگریس رگھوویرا ریڈی

تقسیم ریاست پر کانگریس کو قصور وار قرار دینا نا مناسب ، صدر پی سی سی اے پی کانگریس رگھوویرا ریڈی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر این رگھوویرا ریڈی نے سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے بشمول برطرف شدہ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ دوسرے کانگریس قائدین کو دوبارہ کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا ہے ۔ آج انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے لیے صرف کانگریس کو قصور وار قرار دینا غیر مناسب ہے کیوں کہ تمام جماعتوں نے تلنگانہ کی تائید کی تھی کانگریس نے سب سے آخر میں تلنگانہ کی تائید کی ۔ سیاسی مفاد پرستی کے لیے تمام جماعتیں عوام کی عدالت میں کانگریس کو ریاست کی تقسیم کے لیے ذمہ دار قرار دے رہی ہیں ۔ انہوں نے متحدہ آندھرا کی تحریک کو نقصان پہونچانے کا سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لمحے آخر تک ریاست تقسیم نہ ہونے کا ہمیں یقین دلانے والے کرن کمار ریڈی نے ریاست کی تقسیم کے بعد چیف منسٹر کے عہدے اور کانگریس سے مستعفی ہوتے ہوئے نئی سیاسی جماعت تشکیل دی ہے ۔

انہوں نے سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی سے کیا قربانی دی ہے اس پر وضاحت کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اپنے ذاتی اور سیاسی فائدے کے لیے کانگریس سے مستعفی ہونے کا کانگریس کے قائدین پر الزام عائد کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں رہنے کے دوران مکمل فائدہ اٹھانے والے قائدین ہی کانگریس چھوڑنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ہم بہت جلد سیما آندھرا میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے ۔ کن حالات میں ریاست کی تقسیم ہوئی ہے اور ریاست کی تقسیم کے لیے کون کون ذمہ دار ہیں اس کی عوام سے وضاحت کریں گے ۔ مسٹر رگھوویرا ریڈی نے کہا کہ تمام جماعتوں کی تائید کے بعد کانگریس نے ریاست کو تقسیم کیا ہے مگر سیما آندھرا کے مفادات کا بھر پور خیال رکھا ہے ۔ سیما آندھرا کی ترقی کے لیے خصوصی پیاکیج دیا ہے ۔ پولاورم پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کرن کمار ریڈی کے بشمول برطرف کردہ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے بشمول جذباتی انداز میں پارٹی سے مستعفی ہونے والے دوسرے قائدین کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT