Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / کرن کھیر اور گل پناگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ

کرن کھیر اور گل پناگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ

ممبئی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارائیں کرن کھیر اور گل پناگ کے بالترتیب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کی خبریں یوں تو بالی ووڈ میں پہلے سے ہی گشت کر رہی تھیں لیکن اس کی توثیق ہونے کے بعد اب یہاں بھی گروپ بندیاں نظر آرہی ہیں۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کا ایک گوشہ بی جے پی کا حامی ہے تو نئی نسل عام آدمی پارٹی کی ت

ممبئی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارائیں کرن کھیر اور گل پناگ کے بالترتیب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کی خبریں یوں تو بالی ووڈ میں پہلے سے ہی گشت کر رہی تھیں لیکن اس کی توثیق ہونے کے بعد اب یہاں بھی گروپ بندیاں نظر آرہی ہیں۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کا ایک گوشہ بی جے پی کا حامی ہے تو نئی نسل عام آدمی پارٹی کی تائید کرتی نظر آرہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کرن کھیر اور گل پناگ کے درمیان مقابلہ کا کیا نتیجہ سامنے آتا ہے۔

الاگیری کو اپنی معطلی پر ہنوز تعجب
مدورائی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) معطل ڈی ایم کے قائد ایم کے الاگیری نے آج ادعاء کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا اور انہیں اس بات پر تعجب ہے کہ پارٹی ہائی کمان نے آخر انہیں معطل کیوں کیا۔ الاگیری نے کہا کہ وہ تو صرف پارٹی میں پائے جانے والی افراتفری اور بے ترتیبی کو درست کرنے کی جستجو کر رہے تھے جس نے پارٹی کو الجھن میں مبتلا کر رکھا تھا ۔ یاد رہے کہ الاگیری کی ان باتوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پارٹی ہائی کمان نے انہیں جو انتباہ دیا تھا اس کے بعد ان میں کچھ بہتری ضرور پیدا ہوئی ہے ۔ الاگیری نے داغدار لیڈروں کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دیئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT