Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کروسین کی غیر مجاز فروخت پر کارروائی

کروسین کی غیر مجاز فروخت پر کارروائی

بھینسہ /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ منڈل کے موضع وانل پاڑ میں ایک راشن ڈیلر پر غیر مجاز طریقہ سے کیروسین ( گیاس تیل ) فروخت کرنے میں ملوث پائے جانے پر محکمہ ریونیو کے عہدیداروں نے ایک کیس درج کیا ۔ بھینسہ ریونیو انسپکٹر سریکانت کی تفصیلات کے مطابق بھینسہ منڈل کے موضع وانل پہاڑ راشن دکان نمبر 21 کے ڈیلر لکشمن نے موضع کے فوڈ سیکو

بھینسہ /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ منڈل کے موضع وانل پاڑ میں ایک راشن ڈیلر پر غیر مجاز طریقہ سے کیروسین ( گیاس تیل ) فروخت کرنے میں ملوث پائے جانے پر محکمہ ریونیو کے عہدیداروں نے ایک کیس درج کیا ۔ بھینسہ ریونیو انسپکٹر سریکانت کی تفصیلات کے مطابق بھینسہ منڈل کے موضع وانل پہاڑ راشن دکان نمبر 21 کے ڈیلر لکشمن نے موضع کے فوڈ سیکوریٹی کارڈ کنندگان کو کیروسین فروخت کیلئے بغیر دھوکہ دہی کرتے ہوئے غیر مجاز طریقہ سے ایک تاجر کو کیروسین فروخت کرتے ہوئے موٹر سائیکل AP12H9230 کے ذریعہ منتقل کرنے کے دوران موضع کی عوام نے پکڑ کر محکمہ ریونیو کو اطلاع دی ۔ جس پر بھینسہ انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار سریدھر وانل پاڑ ولیج ریونیو آفیسر سراون ریڈی اور ریونیو انسپکٹر سریکانت موضع وانل پاڑ پہونچکر اس واقعہ کا پنچنامہ کرتے ہوئے راشن ڈیلر کے قبضہ سے 46 لیٹر کیروسین اور موٹر سائیکل ضبط کرتے ہوئے اس کی رپورٹ بھینسہ تحصیلدار کو پیش کی اور اس ضمن میں راشن ڈیلر کے خلاف ایک کیس محکمہ ریونیو میں درج کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT