Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / کروناندھی کی ایک سال بعد پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر آمد

کروناندھی کی ایک سال بعد پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر آمد

چینائی 16ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے کے صدر ایم کرونا ندھی نے آج تقریبا ایک سال بعد پارٹی ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کیا ۔ وہ گذشتہ سال ڈسمبر میں علیل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ آج پارٹی آفس پہونچے تھے ۔ وہیل چئیر پر کروناندھی کے ساتھ پارٹی کے ورکنگ صدر ایم کے اسٹالن ‘ ان کی دختر سیلوی اور سینئر لیڈر دورائی مروگن اور دوسرے موجود تھے ۔ کروناندھی نے وہاں موجود قائدین سے مختصر بات چیت کی اور وہاں ایک رجسٹر پر دستخط کئے ۔ کروناندھی گذشتہ سال اکٹوبر میں الرجی کا شکار ہوگئے تھے ۔ گذشتہ ڈسمبر میں انہیں ایک خانگی ہاسپٹل میں دو مرتبہ شریک کرنا پڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT