Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / کروناندھی کے ’دوسری ایمرجنسی‘تبصرہ پر بی جے پی چراغپا

کروناندھی کے ’دوسری ایمرجنسی‘تبصرہ پر بی جے پی چراغپا

چینائی ۔6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈی ایم کے ایم کروناندھی کے ملک کی موجودہ صورتحال کو ’’ دوسری ایمرجنسی‘‘ قرار دینے پر چراغپا بی جے پی نے آج کروناندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کیا وہ کانگریس حکومت کی 1975میں نافذ ایمرجنسی کو بھول گئے ہیں جب کہ ڈی ایم کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ تشکیل پائی تھی ۔ ریاستی بی جے پی کے صدر ٹی سندر راجن نے کروناندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹی وی چینل پر ایک روزہ پابندی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے تو وہ 2007ء میں جب کہ کروناندھی چیف منسٹر تھے ‘؎ روزنامہ ’’دناکرن ‘‘ کے دفتر کو نذرآتش کرنے کے واقعہ کو کیا کہیں گے ؟ ۔

TOPPOPULARRECENT