Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کرونا کوکمشنر اسٹامپس اینڈرجسٹریشن کی زائد ذمہ داری

کرونا کوکمشنر اسٹامپس اینڈرجسٹریشن کی زائد ذمہ داری

حیدرآباد ۔ 14؍جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ڈائرکٹر ریاستی لینڈ ایڈمنسٹریشن وی کرونا آئی اے ایس کو انسپکٹر جنرل اینڈ کمشنر ریاستی محکمہ اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن کی مکمل زائد ذمہ داری سونپتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فی الوقت آئی جی اینڈکمشنر ریاستی محکمہ اسٹامپس اینڈرجسٹریشن کی مکمل ذمہ داری احمدندیم انجام دے رہے تھے ۔ جبکہ احمدندیم ریاستی محکمہ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کے علاوہ ریاستی محکمہ انڈسٹریز کے کمشنر عہدے پر فائز ہیں لیکن گذشتہ چند دنوں سے انہیں ریاستی محکمہ اسٹامپس اینڈرجسٹریشن کی مکمل زائد ذمہ داری سوپنی گئی تھی ۔ لیکن وہ محکمہ اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن کی کارکردگی پر مکمل توجہ نہیں دے پا رہے تھے جس کی وجہ سے احمد ندیم کو ریاستی محکمہ اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن آئی جی و کمشنر عہدے کی زائد ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT