Friday , July 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کرونا گوپال ’ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ ‘ دوبئی سے خطاب کے لیے مدعو

کرونا گوپال ’ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ ‘ دوبئی سے خطاب کے لیے مدعو

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد کی مسز کرونا گوپال ، صدر فیوچر سٹک سٹیز کو یو اے ای کے وزیر آرٹیفیشیل انٹلی جینس ( اے آئی ) کی جانب سے فروری 2018 میں دوبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں مخاطب کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے ۔ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ حکومتوں کو چلانے اور پالیسیوں کو بنانے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے سلسلہ میں عالمی سطح پر تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔ یہ کانفرنس حکومتوں ، فیوچرازم ، ٹکنالوجی اور اختراع کے درمیان ایک نالج ایکسچینج ہب کے طور پر کام کرتی ہے ۔ یہ چوٹی کانفرنس 11 اور 13 فروری کے درمیان دوبئی ، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی اور اس کا تھیم ’ شیپنگ فیوچر گورنمنٹس ‘ ہوگا ۔ مسز کرونا گوپال ایک تھاٹ لیڈر ہیں جن کی بین الاقوامی سطح پر ستائش کی گئی ہے ۔ آئی وی ایل پی فیلو ، کلیدی خطاب کرنے والی مقرر ، اور اسمارٹ سٹیز کے لیے مشیر ہیں ۔ وہ فاونڈیشن فار فیو چرسٹک سٹیز کی بانی صدر ہیں ۔ کرونا گوپال نے حکومت ہند کے 100 اسمارٹ سٹیز مشن کے ڈیزائن میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ مسز گوپال Cop21 یونائٹیڈ نیشنس فریم ورک کنونش آن کلائمیٹ چینج (UNFCCC) ، پیرس 2015 میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے وفد کی ممبر تھیں ۔ ماضی میں انہوں نے عالمی بینک ، DFID ( ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ، یو کے ) ، USAID ( یونائٹیڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ) BMGF ( بل اینڈ میلینڈر گیٹس فاونڈیشن ) اور ADB ( ایشین ڈیولپمنٹ بینک ) کے لیے ایک اربن ایکسپرٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT