Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / کروڑہا روپیوں کی لاٹری کے نام لاکھوں کا دھوکہ

کروڑہا روپیوں کی لاٹری کے نام لاکھوں کا دھوکہ

دھوکہ باز ٹولی گرفتار، سائبرآباد پولیس کی کارروائی

دھوکہ باز ٹولی گرفتار، سائبرآباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 3 جنوری (سیاست نیوز) سات کروڑ کی لاٹری کے نام پر 35 لاکھ کا دھوکہ دینے والی ایک ٹولی کو سائبر کرائم پولیس نے بے نقاب کردیا اور 4 افراد بشمول تین نائجیریائی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک شکایت گذار ے جو سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوا تھا، 6 لاکھ برٹین پاونڈ کے نام پر 3.5 لاکھ روپئے ہڑٹ لئے گئے۔ درخواست گذار کو اسی ٹولی نیایک میل روانہ کیا تھا، جس میں 6 لاکھ برئین پاونڈ کی لاٹری جیتنے کی خوشخبری دی اور پھر بعد میں ایک کے بعد دیگر نے انہیں مبارکباد دینا شروع کردیا جیسے ہی درخواست گذاری ان کی لالچ اور سازشی کا مکمل شکار ہوگیا۔ اس ٹولی نے منصوبہ بند طریقہ سے شکایت گذار سے رقم بٹورنے شروع کرلی۔ سائبر کرائم پولیس نے پیٹر آسٹن 29 سالہ ساکن کنڈاپور متوطن نائجیریا 26 سالہ ایبھان فیلکس امونوا سکن سن سٹی حیدر شاہ کوٹ متوطن نائجیریا، اسٹیفی ایبھان عرف گیتا کامت جو پیٹراسٹن کی بیوی اور جس کی عمر 24 سال بتائی گئی ہے، جو ممبئی کی متوطن اور یہاں شہر میں کونڈاپور میں رہتی تھی کے علاوہ 26 سالہ ڈانیل ساکن حیدر شاہ کوٹ متوطن نائجیریا کو گرفتار کرلیا۔ اس ٹولی نے شکایت گذار کو 35 لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا۔ لاٹری کے نام پر بڑی رقم رجسٹریشن چارجس، ٹیکس اور کسٹمس کلینرس، ہائیکورٹ سرٹیفکیٹ، فینانس منسٹری سے منظوری، ممبئی ہائیکورٹ کا صداقتنامہ، آر پی آئی پروسیسینگ فیس اور آن لائن اکاونٹ کیلئے رقم بنک کے کھاتوں میں جمع کروانے کا مشورہ دیا گیا اور ایک ماہ کا وقت دیا گیا۔ اس درخواست گذار نے 16 بنک اکاونٹ میں رقم جمع کروائی جو گجرات، راجستھان اور ممبئی میں کھولے گئے تھے کہ یہ بات تحقیقات کے بعد منظرعام پر آئی اور پولیس نے بتایا کہ یہ تمام بنک کھاتے فرضی شناختی کارڈز کی بنیاد پر کھولے گئے تھے۔ انسپکٹر سائبر کرائم محمد جاوید علی خان نے اپنی ٹیم راگھویر ریڈی، سرینواس، ستیش، ہری بھوشن، سب انسپکٹرس کے علاوہ مہیش، سنیل، راگھو، فیروز، سلیم، ذاکر و دیگر خاتون پولیس ملازمین کی مدد سے اس ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 لاکھ نقد رقم ایک کار بنک کھاتوں سے 4 لاکھ ڈھائی لاکھ کا گھریلو سامان قیمتی موبائیل فون و دیگر اشیاء ضبط کرلیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT