Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرپشن اور تنازعات سے پاک اسپورٹس

کرپشن اور تنازعات سے پاک اسپورٹس

نئی دہلی۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزارتِ اسپورٹس نے آج اپنی شرائط کا واضح طور پر اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ تمام نیشنل اسپورٹس فیڈریشنس (این ایس ایف) شفافیت کا مظاہرہ کریں گی۔ اس کے علاوہ کرپشن اور تنازعات سے پاک اسپورٹس کو یقینی بنانے میں بھی تعاون کی خواہش کی گئی ہے۔ وزیر اسپورٹس ایس سونووال نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بع

نئی دہلی۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزارتِ اسپورٹس نے آج اپنی شرائط کا واضح طور پر اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ تمام نیشنل اسپورٹس فیڈریشنس (این ایس ایف) شفافیت کا مظاہرہ کریں گی۔ اس کے علاوہ کرپشن اور تنازعات سے پاک اسپورٹس کو یقینی بنانے میں بھی تعاون کی خواہش کی گئی ہے۔ وزیر اسپورٹس ایس سونووال نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد آج پہلی مرتبہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی اسپورٹس کو بلند مقام تک لے جانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ اس کے لئے تمام گوشوں بشمول میڈیا کی تائید درکار ہے۔ وزارتِ اسپورٹس نے حال ہی میں آئی او اے اور تمام این ایس ایف کو یہ ہدایت دی تھی کہ گلاسگو دورہ کے موقع پر ہوئے مصارف کی تفصیلات پیش کریں۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مقابلوں اور

ان میں حصہ لینے والے ہندوستانی اتھیلیٹس، سلیکشن کی بنیاد پر امکانی کھلاڑیوں کی فہرست، کوچنگ کیمپس کی تفصیلات، مقامات، تواریخ اور کیمپس کیلئے منتخبہ اتھیلیٹس کی فہرست اور ساتھ ہی ساتھ انتخاب کے معیار کی تفصیلات انٹرنیٹ پر پیش کریں۔ سونووال نے کہا کہ ہمیں تمام این ایس ایف کی تائید درکار ہے اور ہم ان تمام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ روزمرہ کی سرگرمیوں میں شفافیت لائیں اور ایک اچھی حکمرانی یقینی بناتے ہوئے عوامی اعتماد حاصل کیا جائے۔ ہم نے اپنا یہ پیام واضح طور پر پیش کردیا ہے۔ اسپورٹس کو کرپشن اور تنازعات سے پاک ہونا چاہئے۔ اس معاملے میں فیڈریشنس کی تائید ضروری ہے کیونکہ ہم تنہا کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم ہر گوشہ سے تائید کے خواہاں ہیں۔ سونووال کا تعلق آسام سے ہے اور انہوں نے صحافیوں سے بھی اسپورٹس کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کرنے کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT