Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / کرپشن میں بی جے پی ۔ کانگریس کے درمیان سازباز

کرپشن میں بی جے پی ۔ کانگریس کے درمیان سازباز

دہلی میں عام آدمی پارٹی کے احتجاجی کارکنان گرفتار
نئی دہلی ۔ 7مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے تقریباً 300 حامیوں اور بعض پارٹی لیڈروں کو آج اس وقت پولیس نے حراست میں لے لیا جب وہ مبینہ کرپشن میں بی جے پی ۔ کانگریس سازباز کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کی قیامگاہ کی سمت ایک جلوس کی شکل میں جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ قبل ازیں جنتر منتر پر ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ اروند کجریوال اور پارٹی قائدین سے اگسٹاویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر اسکام میں سونیا گاندھی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر نریندر مودی اور ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سنجے سنگھ اور کماروشواس کی زیرقیادت ایک گروپ نے وزیراعظم اورصدر کانگریس کی قیامگاہوں کے گھیراؤ کی کوشش کی ۔ احتجاجی مارچ کے آغاز سے قبل جنتر منتر سے ارویندر کجریوال چلے گئے جبکہ عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی بشمول ڈپٹی اسپیکر دہلی اسمبلی بنڈنا کمار نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے اور 3 درجہ جاتی رکاوٹیں (بیراکیڈس) نصب کئے تھے ۔ احتجاجی مارچ کی پیشقدمی پر سینئر عاپ لیڈروں اشوتوش ، سنجے سنگھ ، دلیپ پانڈے ، کے ساتھ پارٹی والینٹرس کو حراست میں لیکر پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس انہیں منتقل کردیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نئی دہلی جین نروال نے بتایا کہ پارلیمنٹ اسٹریٹ کے قریب 300 کارکنوں ، تغلق روڈ پر 100 حامیوں کو حراست میں لے لیا گیا جوکہ وزیراعظم کی قیامگاہ کے گھیراؤ کی کوشش میں تھے ۔

TOPPOPULARRECENT