Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرپشن کی آئی سی سی تحقیقات اہم معاملہ ، تنڈولکر کا تاثر

کرپشن کی آئی سی سی تحقیقات اہم معاملہ ، تنڈولکر کا تاثر

سنگاپور ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) سبکدوش ہونے کے باوجود اس کھیل کے ساتھ بڑی حد تک وابستہ جسے وہ اپنی زندگی سمجھتے ہیں، مثالی ہندوستانی بیٹسمن سچن تنڈولکر نے آج کہا کہ کرکٹ میں کرپشن کی جاریہ تحقیقات اہم معاملہ ہے اور شائقین منصفانہ مسابقت کے مستحق ہیں۔ تنڈولکر جنھوں نے 200 ٹسٹ میچز کھیلنے کے بعد گزشتہ سال اس کھیل کو خیرباد کہہ دیا، انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی کرکٹ میں کرپشن کی انکوائری ’’اس کھیل کیلئے نازک معاملہ‘‘ ہے۔ تنڈولکر نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’میرے خیال میں متعلقہ حکام واقعی اہم اقدامات کررہے ہیں کیونکہ یہ اس کھیل کیلئے اہمیت رکھتے ہیں تاکہ یقینی ہوجائے کہ شائقین منصفانہ کامپٹیشن کا مشاہدہ کریں‘‘۔ تنڈولکر آئی سی سی کی جاریہ تحقیقات کا حوالہ دے رہے تھے، جس کے مشتملات بشمول کھلاڑیوں کے بعض حلفیہ بیانات کا میڈیا کیلئے افشاء ہوا ہے جو ہنگامہ کا موجب بنا۔ 41 سالہ تنڈولکر جو یہاں پروموشنل ٹور پر آئے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی مرتبہ اگزبیشن میچ میں شرکت پر بھی پرجوش نظر آئے ، جس میں وہ ویسٹ انڈیز کے لجنڈ برائن لارا کے ساتھ ایم سی سی کی 200 ویں سالگرہ پر میریلبون کرکٹ کلب XI کیلئے کھیلیں گے۔تنڈولکر زیر قیادت ٹیم 5 جولائی کو سابق آسٹریلیائی لیگ اسپنر شین وارن کی ورلڈ XI کا سامنا کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT