Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / کرپشن ہمیشہ کیلئے موقوف ہوچکا ، وزیراعظم مودی کا ادعا

کرپشن ہمیشہ کیلئے موقوف ہوچکا ، وزیراعظم مودی کا ادعا

نئی دہلی ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اُن کی حکومت کرپشن پر روک لگانے میں کامیاب ہوئی ہے جو کبھی اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہی تھی جیسے دیمک کرتی ہے۔ وہ اپنی حکومت کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر یہاں ’انڈیا گیٹ‘ کے سبزہ زار پر ستاروں کی جھرمٹ میں منعقدہ تقریب سے مخاطب تھے۔ انھوں نے اپوزیشن کانگریس کو نشانہ بنایا لیکن کسی کا نام نہیں لیا۔ وزیراعظم نے تقریب کے عنوان ’ایک نئی صبح‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’کرپشن موقوف ہوچکا ہے  …  محض ایک سال نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے  …  یہ تو بس شروعات ہے۔ ایک نئی صبح۔‘‘ انھوں نے مرکز میں سابقہ حکومت کے دوران کوئلہ اسکام کا موضوع چھیڑا اور کہا کہ سپریم کورٹ کا سابقہ کوئلہ ہراج کو کالعدم کردینا بدعنوانی کی شدت کی تصدیق ہے۔ مودی سے قبل مرکزی وزراء نے اپنے کارہائے نمایاں کو اُجاگر کیا اور فلمی دنیا کے بڑے نام بشمول امیتابھ بچن سماجی کازوں کی حمایت میں آگے آئے۔ میڈیا کو اس ایونٹ میں مدعو نہیں کیا گیا، جسے دوردرشن کے مختلف چیانلوں پر براہ راست نشر کیا گیا۔

 

خبریں سرخیوں میں  …
٭  چیف منسٹر کیرالا پی وجین نے ہفتہ کو وزیراعظم مودی سے دہلی میں ملاقات کی
٭  گورنر آر بی آئی راجن پر تنقید سے انڈیا کی شبیہہ متاثر، کانگریس کا ادعا
٭  سابق مرکزی وزیر وی نارائنا سامی نئے چیف منسٹر پدوچیری منتخب ہوئے
٭  مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کہا کہ دریائے گنگا 2018ء تک پاک ہوجائیگی
٭  بنگلہ دیش کے مجالس مقامی چناؤ کے دوران تشدد ، کم از کم 10 افراد ہلاک
٭  قومی دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کی شب طوفانی ہواؤوں کے ساتھ بارش ہوئی
٭  پیرس کے ایک پارک اور جرمنی کے فٹبال گراؤنڈ بجلی کی زد میں آئے، درجنوں افراد بشمول بچے زخمی ہوگئے
٭  سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج: 96.21 فیصد طلبہ کامیاب۔ لڑکیاں 96.36 فیصد، لڑکے 96.11 فیصد
٭  معین علی کی انگلینڈ کیلئے دوسری ٹسٹ سنچری ، 498 کے مقابل سری لنکا 91/8

TOPPOPULARRECENT