Tuesday , January 16 2018
Home / عرب دنیا / کرکوک میں اسپتال پر عراقی فضائی حملہ، متعدد افراد ہلاک

کرکوک میں اسپتال پر عراقی فضائی حملہ، متعدد افراد ہلاک

کرکوک۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی عراقی شہر کرکوک میں عراقی فضائیہ نے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا۔ اس واقعے میں اسپتال میں زیرعلاج بچوں سمیت سات افراد ہلاک جب کہ 22 زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق عراقی فضائیہ نے دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ اس شہر کے علاقے حویجہ میں یہ کارروائی کی۔ فی الحال بغداد حکومت کی جانب سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی عراق کے متعدد اہم شہروں پر سنی شدت پسند گروہ اسلامک اسٹیٹ کا قبضہ ہے اور حکومتی افواج ان علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT