Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ:انوجا کو ہندوستان خواتین اے ٹیم کی قیادت

کرکٹ:انوجا کو ہندوستان خواتین اے ٹیم کی قیادت

نئی دہلی، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین کرکٹر اے ٹیم 2 دسمبر سے بنگلہ دیش کے خلاف گھریلو ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20سیریز کھیلنے اترے گی جس میں انوجا پٹیل کو دونوں فارمیٹوں میں ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے ۔ ہندوستان اے اور بنگلہ دیش اے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کی شروعات 2 دسمبر سے ہوگی جبکہ اس سے قبل مہمان ٹیم 26 اور 28 نومبر کو الور میں دو پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔آل انڈیا خواتین سلیکٹر کمیٹی نے ہندوستان اے خاتون ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔ خاتون کرکٹ کو ملک میں فروغ دینے کے لئے یہ سیریز ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے پروگرام کے تحت کرائی جارہی ہے جو پہلی اے سیریز بھی ہے ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش اے خاتون ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچ ہبلی میں جبکہ تین ٹوئنٹی 20 میچ بیلگام میں کھیلے جائیں گے ۔ ون ڈے سیریز کے میچ دو دسمبر ، 5 دسمبر اور سات دسمبر کو ہوں گے جبکہ تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کے مقابلے 12، 14 اور 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔ٹیم اس طرح ہیں۔ہندوستانی خواتین اے ٹیم (ون ڈے ) انوجا پاٹل (کپتان) ایم میگھنا، نیہا تنور، نزہت پروین (وکٹ کیپر) کویتا پاٹل ،پریتی بوس، شوانگی راجہ ، دیوکا ویدھ، وی آر ونیتا، ضمیمہ روڈگز، نینو چودھری، نینو چودھری، مانسی جوشی، سکنیا پاریدا، پرینکا پردرشنی، ایم ڈی تروش کامنی۔ ہندوستانی خواتین اے ٹیم (ٹی 20) انوجا پاٹل (کپتان) ایم میگھنا، ضمیمہ روڈگز،سواگتا رتھ، پوجا وسترکر، ٹی پی کنور، سونی یادو، رامیہ ایس ڈولی، وی آر ونیتا، ڈی ہیم لتا، دویکا ویدھ، تانیہ بھاٹیا، (وکٹ کیپر) میگھنا سنگھ، رادھا یادو ، ترنم پٹھان۔

TOPPOPULARRECENT