Monday , May 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹرس اوراسٹارس کے لئے 26 ڈسمبر کو کوہلی کی دعوت

کرکٹرس اوراسٹارس کے لئے 26 ڈسمبر کو کوہلی کی دعوت

نئی دہلی۔22 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ڈنرکی پہلی تقریب نئی دہلی میں ہوئی جس میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے،بالی ووڈ اداکاروں اور کرکٹرز کیلئے 26دسمبر کو ممبئی میں تقریب رکھی گئی ہے جس کے بعد جوڑا سیروتفریح کیلئے جنوبی افریقہ جائے گا۔دوسری جانب کوہلی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان کی سب سے مشہور شخصیت کا اعزاز پا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی نے شہرت کیساتھ ساتھ رواں سال اب تک 144 ملین ڈالر کی کمائی بھی کی جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے ، اسطرح انہوں نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی کمائی 106 ملین ڈالر ہے جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔

TOPPOPULARRECENT