Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹرس چاہیں تو وقفہ لے سکتے ہیں : کپل دیو

کرکٹرس چاہیں تو وقفہ لے سکتے ہیں : کپل دیو

آج پروفیشنل کھلاڑیوں کا دور ہے ، مرضی کے مطابق کھیلنے کی آزادی
حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ویٹرن کرکٹر کپل دیو نے کہا ہیکہ موجودہ نسل کے پروفیشنل کرکٹرس کو انٹرنیشنل کرکٹ کے مصروف پروگراموں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے اور اگر وہ کھیلنا نہ چاہیں تو وقفہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹرس کو وقفہ لینے کا پورا موقع ہے۔ اگر آپ (جرنلسٹ برادری) پروفیشنلس کی حیثیت سے اپنی مرضی کے مطابق کام کرسکتے ہیں تو پروفیشنل کرکٹرس بھی اپنے جوش و جذبہ کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ کپل دیو جو گذشتہ ہفتہ یہاں ایک ایونٹ میں شرکت کیلئے آئے تھے، انہوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ آج کا کھیل پیشہ بن چکا ہے اور پروفیشنل فرد کی مرضی چلتی ہے۔ اگر وہ کھیلنا نہ چاہیں تو نہ کھیلیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کرکٹر کا احساس ہیکہ کرکٹ بہت زیادہ ہورہی ہے تو وہ اس موضوع پر کوئی فیصلہ صادر کرنا پسند نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں صداقت ہوسکتی ہے اور اس کے برعکس بھی ہوسکتا ہے۔ بہرحال اس کا فیصلہ کرنا انفرادی معاملہ ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی نہایت مصروف شیڈول کی وجہ سے ایک وقفہ لینا چاہئے تو کچھ قباحت نہیں۔ موجودہ انڈین ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کپل دیو نے جو 1983ء ورلڈ کپ میں قیادت کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو عالمی فاتح بنائے تھے، کہا کہ قومی ٹیمیں گذشتہ 10 تا 15 سال سے شاندار مظاہرے پیش کرتے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیمیں بہت عمدگی سے کھیل رہی ہے۔ فی الحال موجودہ ٹیم کی ترتیب زبردست ہے اور وہ واقعی بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT