Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ آسٹریلیا الیون 114 پر ڈھیر پاکستان کو اننگز میں 94 رنز کی سبقت

کرکٹ آسٹریلیا الیون 114 پر ڈھیر پاکستان کو اننگز میں 94 رنز کی سبقت

کینز ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بولروں نے عمدہ مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے اپنے ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا XI کو جوابی اننگز میں 114 پر ڈھیر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 94 رنز کی کلیدی سبقت دلائی، جسے دن کا کھیل ختم ہونے تک بیٹسمنوں نے 218 تک پہنچا دیا ہے۔ پاکستانیوں نے مصباح الحق کی قیادت میں پہلی اننگز میں 208 رنز بنائے تھے۔ سہ روزہ میچ کی آج دوسری صبح ولیم بوسسٹو کی میزبان ٹیم نے اپنی جوابی اننگز کا 3/4 پر احیاء کیا۔ راحت علی (3/26) اور وہاب ریاض (3/28) نے بیٹسمنوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا، حتی کہ پارٹ ٹائم بولر اظہر علی نے بھی چوتھے نمبر کے بیٹسمن میتھیو شارٹ (27) کو آؤٹ کردیا۔ محمد عامر نے کل ہی تین وکٹیں لئے تھے۔ پاکستانیوں نے دوسری اننگز میں آج ممکنہ 51 اوورز میں 124/5 اسکور کئے۔ اظہر 44 پر اور سرفراز احمد 4 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یونس خان 7 پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان مصباح 29 گیندوں میں کھاتہ نہ کھول سکے۔

TOPPOPULARRECENT