کرکٹ افریقہ کا آئی پی ایل مالیہ پر انحصار نہیں : لورگت

جوہانسبرگ 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ جنوبی افریقہ ‘ اس مالیہ پر انحصار نہیں کر رہی ہے جو ‘ آئی پی ایل کے جنوبی افریقہ میں انعقاد پر اسے حاصل ہوتا ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکیٹیو ہارون لورگت نے یہ بات بتائی ۔ لورگات نے ایک افریقی روزنامہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کیلئے یہ بات قابل فہم ہے کہ وہ یہ ٹورنمنٹ اپنے ملک س

جوہانسبرگ 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ جنوبی افریقہ ‘ اس مالیہ پر انحصار نہیں کر رہی ہے جو ‘ آئی پی ایل کے جنوبی افریقہ میں انعقاد پر اسے حاصل ہوتا ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکیٹیو ہارون لورگت نے یہ بات بتائی ۔ لورگات نے ایک افریقی روزنامہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کیلئے یہ بات قابل فہم ہے کہ وہ یہ ٹورنمنٹ اپنے ملک سے قریب کسی مقام جیسے متحدہ عرب امارات میں منعقد کرے کیونکہ جنوبی افریقہ اس سے کافی دور ہے ۔

مسٹر لورگت نے ان الزامات کی تردید کی کہ چونکہ جنوبی افریقہ نے آئی سی سی میں ہندوستان ‘ آسٹریلیا اور انگلینڈ کو زیادہ اختیارات دینے کی مخالفت کی تھی اس لئے یہ ٹورنمنٹ جنوبی افریقہ میں منعقد نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے اس ٹورنمنٹ کے اپنے ملک میں انعقاد کیلئے آئی سی سی میں اپنے موقف میں نرمی بھی پیدا نہیں کی تھی ۔ جاریہ ہفتے اعلان کیا گیا کہ یہ ٹورنمنٹ خلیجی مملکت متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا جبکہ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اسے جنوبی افریقہ میں منعقد کیا جائیگا ۔ آئی پی ایل کا دوسرا ایڈیشن 2009 میں جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا تھا کیونکہ اس وقت بھی ہندوستان میں عام انتخابات کی وجہ سے سکیوریٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT