Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ اور فٹبال کو موسمیات سے شدید خطرہ:رپورٹ

کرکٹ اور فٹبال کو موسمیات سے شدید خطرہ:رپورٹ

لندن۔8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) موسمیاتی تبدیلیاں میدانی کھیلوں مثلاً کرکٹ، فٹ بال اور گولف کے مستقبل کیلئے خطرہ بن گئیں۔ عالمی سطح پر مان سون کے موسم میں شدت، سمندروں میں بلند ہوتی سطح آب اور نم موسم سرما مذکورہ کھیلوں کیلئے مشکل کا سبب بنے ہوئے ہیں جن میں آئندہ مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ برطانیہ میں ماحولیاتی تغیرات پر نظر رکھنے اور اس کے اثرات کے حوالے سے مصروف عمل تنظیم کلائمیٹ کولیشن کی رپورٹ میں یہ انکشافات کیے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اس غیرمتوقع خطرے کے سب سے زیادہ کرکٹ کا کھیل متاثر ہوسکتا ہے۔ معمول سے زیادہ بارشیں کرکٹ میدانوں کو سیلابی صورتحال میں تبدیل کرتی رہیں گی، جس سے کھیل جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ یہی حال گولف اور فٹبال کا بھی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 50 برس میں اسکاٹ لینڈ میں اسکیئنگ کا کھیل ختم ہوسکتا ہے کیونکہ موسم سرما درجہ حرارت بڑھے گا اور برفباری بہت کم ہوجائے گی اور اسکیئنگ کیلئے وافر مقدار میں دستیاب نہیں ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ابھی سے موسمی تبدیلیوں کی زد میں ہے اور ہم ہر سیزن میں ہزاروں اوورز کا کھیل ضائع ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT