Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ اولمپکس میں شامل نہیں ہوگی: آئی سی سی

کرکٹ اولمپکس میں شامل نہیں ہوگی: آئی سی سی

لندن۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ آئی سی سی کے گلوبل ڈویلپمنٹ سیل کے صدر ٹم اینڈرسن نے کہا ہے کہ اگر  ٹونٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ دو سال میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تو اس صورت میں یہ مشکل ہو جائے گا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں بھی شامل کیا جائے۔ اگر ہر دو سال بعد ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا تو آئندہ اولمپکس سے اس کی تاریخیں متصادم ہو سکتی ہیں، اس لئے یہ مشکل ہے کہ دو بڑے ایونٹس کو ایک ہی وقت میں کروایا جائے۔ ان کی اولمپکس اسوسی ایشن کی مینجمنٹ سے بھی بات ہوئی ہے۔ فی الحال اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ کرکٹ کو اگلے اولمپکس میں شامل کیا جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT