Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ خطرناک کھیل : لارا

کرکٹ خطرناک کھیل : لارا

سڈنی۔ 26 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بیٹسمین برائن لارا نے اُن ہزاروں افراد میں شمولیت اختیار کرلی ہے جنھوں نے آسٹریلیائی بیٹسمین فل ہیوز کی تیزی سے صحتیابی کے لئے دعائیں اور نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے لیکن اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے سابق عظیم بیٹسمین لارا نے کہا ہے کہ کرکٹ خطرناک کھیل ہ

سڈنی۔ 26 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بیٹسمین برائن لارا نے اُن ہزاروں افراد میں شمولیت اختیار کرلی ہے جنھوں نے آسٹریلیائی بیٹسمین فل ہیوز کی تیزی سے صحتیابی کے لئے دعائیں اور نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے لیکن اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے سابق عظیم بیٹسمین لارا نے کہا ہے کہ کرکٹ خطرناک کھیل ہے ، اس میں ہمیشہ جوکھم رہتا ہے ۔ جہاں ساری دنیا ہیوز کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہی ہے وہیں لارا سمجھتے ہیں کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ مستقبل میں اس طرح کا واقعہ رونما نہیں ہوگا کیونکہ کوئی بھی اس کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے ۔ لارا نے مزید کہا کہ یہ انتہائی بدقسمت ہوتا ہے کہ بیٹسمین کو ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسے مسائل اس کو درپیش ہوتے ہیں جو اس کو مختلف طریقہ سے حل کئے جاتے ہیں۔ لارا نے مزید کہا ہے کہ یہ ایک مایوس کن خبر ہے لیکن ہم ہیوز کیلئے سوائے دعا کرنے کے کچھ نہیں کرسکتے ۔ لارا کے بموجب تمام آسٹریلیا کے علاوہ دنیائے کرکٹ اُمید کررہی ہے کہ ہیوز مکمل صحتیاب ہوکر واپس آئیں گے ۔ روزنامہ ڈیلی ٹیلی گراف سے اظہار خیال کرتے ہوئے لارا نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں ہمیشہ خطرہ شامل رہتا ہے لیکن جو حادثہ رونما ہوا ہے یہ شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے ۔ لارا کے بموجب کرکٹ دیگر کھیلوں خصوصاً رگبی کے ساتھ ایک مشکل ترین کھیل ہے جس میں جوکھم بھرا رہتا ہے جبکہ گاڑیوں کی دوڑ میں بھی اس طرح کے جوکھم اپنے عروج پر ہوتے ہیں ۔ یاد رہے کہ آسٹریلیائی بیٹسمین فل ہیوز سر کے نچلے حصہ پر گیند لگنے کے بعد اب دواخانہ میں زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT