Friday , April 20 2018
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

کرکٹ سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

نقد رقم، موبائیل فون ضبط، ٹاسک فورس نارتھ زون کی کارروائی
حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے علاقہ عابڈس میں کرکٹ پر سٹہ بازی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ایس اسوسی ایٹس فرنیچر شاپ واقع کامت ہوٹل عابڈس میں 56 سالہ سریش کمار یاس، 34 سالہ پون کمار اور 42 سالہ سنتوش کمار ورما کرکٹ پر سٹہ بازی چلارہے تھے اور ہائی ٹیک طور پر موبائیل فونس کے ذریعہ سٹے کی بولی وصول کررہے تھے۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی میں 6 لاکھ 75 ہزار نقد رقم، 6 موبائیل فون، سیٹ اپ باکس ضبط کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ اس ریاکٹ کا سرغنہ سریش کمار یاس ہے جس کا فرنیچر کا بزنس ہے اور وہ اپنی فرنیچر شاپ میں غیرقانونی طور پر سٹہ چلارہا تھا۔ ٹاسک فورس نے اسی قسم کے ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے سٹہ باز نوکالے لکھن کو گرفتار کرلیا اور اُس کے قبضہ سے نقد رقم اور موبائیل فون برآمد کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ لکھن ساکن ضیاء گوڑہ کلثوم پورہ ہندوستان اور بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے کرکٹ مقابلوں سٹہ کی بولی وصول کررہا تھا اور منصوبہ بند طریقہ سے سٹہ چلا رہا تھا۔ ٹاسک فورس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کے حوالہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT