Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ سٹے بازی ریاکٹ بے نقاب

کرکٹ سٹے بازی ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ٹیم نے کرکٹ سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب کرتے ہوئے پانچ سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ٹی وی سیٹ ، وائس ریکارڈ ، موبائل فونس ، نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ریاکٹ کے سرغہ 28 سالہ کلدیپ سنگھ ہے جو اپنے چار ساتھیوں ایس چندر شیکھر ، یشپال شرما ، ٹی انیل سنگھ اور آر اجئے کمار کی مدد سے آسٹریلیا میں جاری کونٹی کرکٹ میاچیس پر سٹہ چلارہے تھے ۔ بتایاجاتا ہے کہ کلدیپ سنگھ سابق میں خانگی کمپنی میں کلکشن ایجنٹ کا کام کیا کرتا تھا لیکن اخراجات مناسب نہ ہونے کے سبب اس نے دو سال قبل کرکٹ میاچس پر سٹے کا کاروبار شروع کیا ۔
کلدیپ سنگھ کو سال 2014 میں بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کیا تھا اور وہ دوبارہ اس کاروبار میں ملوث رہا ۔ پولیس نے یشپال شرما کے مکان واقع سلطان بازار پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے مذکورہ سٹہ باز اور ان کے ایجنٹس کو گرفتار کرلیا اور حراست میں لئے گئے افراد کو سلطان بازار پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT