Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ سے سبکدوشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : کرس گیل

کرکٹ سے سبکدوشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : کرس گیل

ولنگٹن۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹسمین کرس گیل 2016ء کے عالمی ٹوئنٹی 20 پر نظر مرکوز کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کھیل میں برقرار رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ کمر درد کے سبب وہ شاید آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز سے دور رہیں گے۔ غرب ہند کی ریاست جمائیکا سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ بیٹسم

ولنگٹن۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹسمین کرس گیل 2016ء کے عالمی ٹوئنٹی 20 پر نظر مرکوز کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کھیل میں برقرار رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ کمر درد کے سبب وہ شاید آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز سے دور رہیں گے۔ غرب ہند کی ریاست جمائیکا سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ بیٹسمین گیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں حیرت انگیز بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں میں 61 رنز بنایا تھا لیکن ان کی ٹیم کو 143 رنز سے شکست ہوگئی تھی۔ گیل کے زخموں کے سبب ان کی ٹیم میں شامل اکثر ساتھی یہ توقع کررہے تھے کہ وہ اپنی ٹیم سے تعلق ترک کرلیں گے لیکن اب تک 103 ٹسٹ اور 269 ونڈے انٹرنیشنل میچس کھیل چکے۔ سینئر و تجربہ کار بیٹسمین گیل نے آئندہ سال ہندوستان میں کھیلے جانے والے عالمی ٹوئنٹی 20 میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں مدد کے لئے کھیل جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ 2012ء کے دوران ہندوستان میں کامیابی حاصل کی تھی

اور وہ آئندہ دوسری کامیابی کے خواہش مند ہیں۔ گیل نے ’’ای ایس پی این کرک اِنفو‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’یقیناآئندہ سال ویسٹ انڈیز کیلئے ورلڈ ٹی 20 کھیلنا چاہتا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میری بھی چند دشواریاں ہیں اور زخم ہیں جن سے برآنا چاہتا ہوں چنانچہ میں خود پر کچھ وقت دینا چاہتا ہوں اور اُمید ہے کہ میں پوری چستی کے ساتھ لوٹ آؤٹ گا اور دیکھوں گا کہ وقت کے اس مرحلے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے کس طرح پیشرفت کرسکتا ہوں‘‘۔ ویسٹ انڈیز میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمین گیل جنہوں نے ورلڈ کپ کی رواں سیریز میں ریکارڈ 215 رنز بنایا ہے۔ اپریل اور مئی کے دوران انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والی 3 ٹسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں یقینا ٹسٹ سیریز سے باہر ہوچکا ہوں۔ کمر کا درد مجھے وقت کے اس مرحلے پر کھیل سے روک رہا ہے لیکن میں کھیل کے کسی فارمیٹ سے ہنوز ریٹائر نہیں ہوا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT