Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ سے سبکدوشی کیلئے آفریدی کو عبدالقادر کا مشورہ

کرکٹ سے سبکدوشی کیلئے آفریدی کو عبدالقادر کا مشورہ

کراچی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق لگ اسپنر عبدالقادر نے کہنہ مشق و پرجوش آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں۔ انھوں نے عمراکمل پر تنقید بھی کی اور کہا کہ اکمل محض اپنی غلطیوں کے سبب قومی ٹیم میں اپنے مقام سے محروم ہوئے ہیں۔ عبدالقادر نے جو اپنے سخت و دو ٹوک تبصروں کیلئے شہرت رکھتے ہیں ، لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی عمررسید ہورہے ہیں اور اعلیٰ سطحی کرکٹ کے لئے فٹ نہیں رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ کرکٹ اب آفریدی کا طاقتور گڑھ نہیں رہا ہے اور انھیں چاہئے کہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT