Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ میاچ پر سٹہ میں ملوث سٹہ باز گرفتار

کرکٹ میاچ پر سٹہ میں ملوث سٹہ باز گرفتار

حیدرآباد 9 مارچ (سیاست نیوز)کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ورلڈ کپ کرکٹ میاچ پر سٹہ کے کاروبار میں ملوث ایک سٹے باز کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ کے لکشمن ساکن راجیو نگر ایس آر نگر انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ہیں ورلڈ کپ کرکٹ میاچ پر موبائیل فون کے ذریعہ سٹہ وصول کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لکشمن کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے ۔ اور وہ خانگی ملازم تھا لیکن معاشی تنگی کے سبب اس نے آسانی سے روپئے کمانے کے ارادے سے کرکٹ پر سٹے کا کاروبار شروع کیا اور وہ اپنے فلیٹ واقع سائی کپل ریسیڈنسی راجیو نگر میں موبائیل فون کے ذریعہ سٹہ وصول کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر وہاں پر دھاوا کرتے ہوئے ایل جی ٹی وی ‘پانچ موبائیل فون ‘کیالکولیٹر اور 3500 نقد رقم برآمد کرتے ہوئے اسے ایس آر نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT