Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ میدان پر واٹرپروف ڈیرہ نصب کرنے پر غور

کرکٹ میدان پر واٹرپروف ڈیرہ نصب کرنے پر غور

لندن۔5 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشا میں معتدل موسم کے سبب بارش کے باعث کرکٹ مقابلے اتنے ملتوی نہیں ہوتے جتنا ان مسائل کا شکا ر انگلینڈ ہے لیکن اب بارش کی وجہ سے کھیل رکنے کا سلسلہ قصہ پارینہ بن جائے گا کیونکہ ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہے جس کے ذریعے بارش کے دوران کرکٹ گراونڈز پر ایک بہت بڑا ڈیرہ لگایا جائے گا اور کھیل کو ممکن بنایا جا سکے گا۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی کمپنی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرتے ہوئے اسپورٹس ایونٹس میں بارش کی مداخلت روکنے کیلئے اپنی تجویز پیش کی ہے۔انگلش بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کو حقیقت میں بدلنے میں 2 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ایک امریکی کمپنی نے خود انگلش بورڈ سے رابطہ کرکے انھیں پورے میدان پر ایک واٹرپروف جالی نصب کرنے کی تجویز دی ہے اور یہ جالی فلڈ لائٹس پول کے ساتھ بندھی ہوگی جبکہ وسط میں ایک گرم ہوا والا بڑا غبارہ لگا ہوگا جو درمیان سے اس جال کو اوپر اٹھا کر رکھے گا۔اس طرح یہ ایک ٹینٹ کی صورت اختیار کرجائے گا، اس کی وجہ سے بارش کے دوران بھی میچ جاری رکھا جاسکے گا۔ ای سی بی کے ترجمان نے کہاکہ اس تجویز پر ہم نے ملبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی ) سے رائے طلب کی ہے۔واضح رہے بارش کی وجہ سے کئی مقابلوںکا نتیجہ ڈکورتھ لوئیز نظام کے تحت اخذ کیا جاتا ہے جس پر بسا اوقات ٹیمیں ناراض نظر آتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT