Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کرکٹ میچ ٹکٹس کی بلیک مارکٹنگ ۔ 7 رکنی ٹولی گرفتار

کرکٹ میچ ٹکٹس کی بلیک مارکٹنگ ۔ 7 رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔ 10 اکتوبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے ٹی۔ 20 کرکٹ میچ کے ٹکٹس کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث 7 رکنی ٹولی بشمول پرانے شہر کے 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 21 سالہ سائی نوین کمار جو بی ٹیک کا طالب علم ہے، 27 سالہ نریندر یادو، 21 سالہ محمد صدام، 21 سالہ دیو کمار جس کا تعلق حسینی علم، 30 سالہ محمد ریاض ساکن فلک نما، 25 سالہ پی پراوین متوطن جڑچرلہ اور 24 سالہ محمد افروز کتہ پیٹ کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ خواہش مند افراد کو 13 اکتوبر کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اُپل میں منعقد ہونے والے ہندوستان اور آسٹریلیا ٹی۔20 کرکٹ میچ کے ٹکٹس کی بلیک مارکیٹنگ کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 1000 روپئے کے ٹکٹس کو 3,000 روپئے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ ٹاسک فورس پولیس نے مذکورہ نوجوانوں کو جمخانہ گراؤنڈس کے قریب سے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 24 ٹکٹس اور 24,810 روپئے نقد رقم برآمد کی اور انہیں بیگم پیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT