Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ میں بھی سرخ اور زرد کارڈ کا استعمال ؟

کرکٹ میں بھی سرخ اور زرد کارڈ کا استعمال ؟

لاہور۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ کے میدان میں بھی امپائرز کو سرخ اور زرد کارڈ سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملبورن کرکٹ کلب نے یہ تجویز دی ہے کہ کرکٹ میں بھی کھلاڑیوں کو سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کرنے کا تجربہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق فٹ بال اور ہاکی کی طرز پر اب کرکٹ میں بھی زرد کارڈ اور ریڈ کارڈ کا تجربہ کیا جائے گا۔ امپائر زرد کارڈ دکھا کر  کھلاڑیوں کو سمجھائیں گے جبکہ دوبارہ غلطی کرنے پر سرخ کارڈ کے ذریعہ انہیں  باہر کا رستہ دکھائیں گے۔ کرکٹ کے قوانین بنانے والے ادارے ملبورن کرکٹ کلب نے انگلینڈ میں ڈومیسٹک میچوں کے دوران کارڈ سسٹم کا تجربہ کرنے کی تجویز دی ہے اگر تجربہ کامیاب رہا تو پھر اسے بین الاقوامی کرکٹ میں بھی آزمایا جائے گا۔ سرخ اور زرد کارڈ کے حوالے سے سابق کرکٹرز نے کہا ہے کہ امپائرز اور ریفریز کو زیادہ بااختیار  بنانے کے لئے ریڈ کارڈ کی ضرورت ہے، امپائر اس کارڈ کو استعمال کر کے زیادہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT