Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ پر سٹہ بازی آٹو ڈرائیور کا حملہ کیاب ڈرائیور زخمی

کرکٹ پر سٹہ بازی آٹو ڈرائیور کا حملہ کیاب ڈرائیور زخمی

حیدرآباد ۔ 10 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) سعیدآباد علاقہ میں کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کے تنازعہ کے سبب ایک آٹو ڈرائیور نے کیاب ڈرائیور پر چاقو سے حملہ کرکے اُسے شدید زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب 32 سالہ شیخ یوسف ساکن ملک پیٹ بی بلاک اُسی علاقہ میں واقع پلے گراؤنڈ میں اپنے دیگر دوستوں انیل کمار اور کیاب ڈرائیور دیویندر کے ہمراہ دوستانہ ماحول میں کرکٹ میچ کھیل رہے تھے کہ بعد ازاں آپس میں شرط لگائی کہ تین گیندوں میں ایک چھکا لگانے والے کو100 روپئے دیئے جائیں گے ۔ انیل کمار تین گیندوں میں چھکا لگانے میں ناکام رہا جس کے نتیجہ میں شیخ یوسف نے اُس سے 100 روپئے شرط کی رقم کا مطالبہ کیا اور اس مسئلہ پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی۔ آج شام شیخ یوسف نے انیل کمار کے مکان پہنچ کر اُس سے دوبارہ جھگڑا شروع کردیا اور چاقو سے حملے کی کوشش کی جس کے بچاؤ کے لئے کیاب ڈرائیور دیویندر بیچ میں آیا اور حملے کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے زخمی دیویندر کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا ، جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے شیخ یوسف کو حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT