Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کرکٹ پر سٹہ بازی ‘ تین افراد گرفتار ‘ 81,000 روپئے ضبط

کرکٹ پر سٹہ بازی ‘ تین افراد گرفتار ‘ 81,000 روپئے ضبط

حیدرآباد۔13جون ( سیاست نیوز) سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے آج ایل بی نگر کے علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے کرکٹ پر سٹہ کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 7کے منجملہ 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اسی ٹولی کا اصل سرغنہ مفرور ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ ایل بی نگر کے علاقہ سے ایس او ٹی نے خفیہ اطلاع پر ایک شخص نیل ریڈی کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جو کلکشن ایجنٹ بتایا گیا ہے جس کی اطلاع پر پولیس نے مزید دو افراد 20سالہ بی وی این راجو اور 22سالہ اکھیل ریڈی کو گرفتار کرلیا جبکہ روی ‘ جیون ریڈی ‘ راجو کمار ریڈی مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضۃ سے 81,000روپئے نقد رقم تین سیل فون کو ضبط کرلیا ‘ مزید کارروائی جاری ہے

TOPPOPULARRECENT