Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ پر سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

کرکٹ پر سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ان دنوں اپنی ساری توجہ کرکٹ سٹہ بازی پر مرکوز کی ہے اور آئے دن سائبرآباد کے کسی نہ کسی علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ سٹہ بازی ریاکٹ کو بے نقاب کیا جارہا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند کی خصوصی ہدایت پر ایس او ٹی کارروائیاں انجام دے رہی ہے ۔ گذشتہ رو

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ان دنوں اپنی ساری توجہ کرکٹ سٹہ بازی پر مرکوز کی ہے اور آئے دن سائبرآباد کے کسی نہ کسی علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ سٹہ بازی ریاکٹ کو بے نقاب کیا جارہا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند کی خصوصی ہدایت پر ایس او ٹی کارروائیاں انجام دے رہی ہے ۔ گذشتہ روز ایس او ٹی نے ایک اہم کارروائی میں جو مولی علی کے علاقہ میں انجام دی گئی کرکٹ سٹہ بازی کے بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور اس ٹولی کے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی نے اپنی کارروائی میں 14 لاکھ 42 ہزار نقد رقم لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی کے مطابق اس ٹولی کا اصل سرغنہ شیخ محمد غوث مفرور بتایا گیا ہے ۔

جبکہ پولیس نے غوث کے دو فرزندوں شوکت علی اور محمد علی کو گرفتار کرلیا اور اصل سرغنہ بشمول 7 افراد مفرور بتائے گئے ہیں ۔ مسٹر ای رامچندر ریڈی ایڈیشنل ڈی سی پی ایس او سائبرآباد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ضبط شدہ اشیاء کو پیش کیا اور بتایا کہ اصل سرغنہ کے فرزندوں کے علاوہ جے سرینواس 29 سال ساکن کشائی گوڑہ محمد وحید 39 سال ساکن مولی علی شیخ سلیم 39 سال ساکن مولی علی ایم جگن موہن ریڈی 46 سال ساکن کیسرا وی ہریش عرف لکی 33 سال ساکن کشائی گوڑہ پی دیپک 32 سال ساکن کاپرا کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ شیخ محمد غوث کے علاوہ بالاکرشنا راجو ، یادگیری ، دھرما راجو ، عمران ، عبدل اور پروین مفرور بتائے گئے ہیں ۔ شیخ غوث اے پی آئی سی کالونی مولی علی کے ایک فلیٹ اور اپارٹمنٹ کے پینٹ ہاوز پر سٹہ چلا رہا تھا ۔

اس کے کافی بڑے گاہک ہیں ۔ درمیانی ایجنٹس کے ذریعہ کرکٹ پر سٹہ بازی کیا کرتا تھا اور مفرور افرادتمام ایجنٹس بتائے گئے ہیں ۔ یہ شخص کرکٹ سٹہ بازی ہیں ۔ کافی مہارت رکھتا ہے اور کئی دنوں سے اس کاروبار میں ملوث تھا ۔ اس نے کرکٹ سٹہ بازی میں اپنے دونوں بیٹوں کو بھی شامل کرلیا تھا ۔ سائبرآباد و حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر اضلاع و آندھراپردیش میں بھی اس کا کاروبار ہے جو تمام کا تمام درمیانی ایجنٹس پر مشتمل تھا ۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی ۔ عالمی کرکٹ کپ 2015 کے آغاز ہی سے اس نے اپنے نٹ ورک کو متحرک کردیا تھا اور سٹہ چلایا کرتے تھے ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم کے مطابق انجینئرنگ کے طلبہ تاجر پیشہ افراد چھوٹے کاروباری افراد کو راغب کرنے میں یہ ٹولی کامیاب ہوجایا کرتی تھی ۔ ایس او ٹی کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایس او ٹی کو علم ہوا کہ ڈی ڈی کالونی میں لکژریز فلیٹ اور دمائی گوڑہ میں گیسٹ پایا جاتا ہے ۔ امکان ہے کہ پولیس بہت جلد مزید کارروائی انجام دے گی ۔ اس پریس کانفرنس میں مسٹر امیندر مسٹر مہیش کمار انسپکٹرس اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT