Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ پر سٹہ بازی 5 گرفتار

کرکٹ پر سٹہ بازی 5 گرفتار

حیدرآباد .17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کرکٹ پر سٹہ بازی پر ملوث پانچ رکنی سٹے بازوں کی ٹولی کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبصہ سے دو لاکھ نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ بی مہیش بابو اپنے چار ساتھیوں ایس جتیندر ، ڈی کرن کمار ، راجیش تھیرانی اور موہیت جونیجا جو کرکٹ پر سٹہ بازی میں ملوث ہے کے مدد سے رام گوپال پیٹ سندی کالونی میں واقع انوویشن اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں کرکٹ پاکستان ، سری لنکا کے درمیان 16 اکٹوبر کو شیخ زاہد اسٹیڈیم کھیلے گئے ون ڈے میاچ پر سٹہ کی بولی وصول کر رہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے اس دھاوے میں دو لاکھ 92 ہزار نقد رقم ٹی وی سیٹ ، سیٹ اپ باکس ، لیپ ٹاپ اور 18 موبائل فونس برآمد کرتے ہوئے گرفتار سٹہ بازوں کو رام گوپال پیٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT