Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ پر شرط ہار کر اپنے قتل کا ڈرامہ کرنے والا گرفتار

کرکٹ پر شرط ہار کر اپنے قتل کا ڈرامہ کرنے والا گرفتار

ڈھاکہ۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی پولیس نے کرکٹ پر شرط کی رقم ادا کرنے سے بچنے کیلئے اپنے قتل کا ڈرامہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔عبدالسکندر نامی شخص کی خون میں لت پت ویڈیو ہزاروں مرتبہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس کے بعد پولیس نے جب لاش کی تلاش شروع کی تو انکشاف ہوا کہ انھوں نے حال ہی میں ختم ہونے والی سہ رخی سیریز کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف میچ میں اپنی بنگلہ دیشی ٹیم کی فتح پر 1800 ڈالر کا جوا کھیلا تھا۔عبدالسکندر نے ناکامی پر رقم دینے سے بچنے کے لیے اپنے ایک فلم میک اپ آرٹسٹ دوست کی خدمات حاصل کرکے یہ سارا ڈرامہ کیا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔یادرہے کہ سری لنکا میں منعقدہ سہ رخی سیریز میں دنیش کارتک کے آخری گیند پر لگائے گئے چھکے کی بدولت ہندوستان نے سنسنی خیز فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT