Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ کی آواز خاموش ہوگئی ،رچئی بینو کا انتقال

کرکٹ کی آواز خاموش ہوگئی ،رچئی بینو کا انتقال

سڈنی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رچی بینو کا بعمر 84 سال آج حالت نیند میں انتقال ہوگیا۔ وہ جو کامنٹری میں منفرد انداز کے سبب کرکٹ کی آواز، تصور کئے جاتے تھے۔ بیناؤڈ جلد کے کینسر سے متاثر تھے اور 2013ء میں ایک بڑے حادثہ میں بچ گئے تھے۔ جمعرات کو رات دیر گئے ان کا نیند کا حالت میں انتقال ہوا۔ وہ 2000 رن بنانے اور 2

سڈنی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رچی بینو کا بعمر 84 سال آج حالت نیند میں انتقال ہوگیا۔ وہ جو کامنٹری میں منفرد انداز کے سبب کرکٹ کی آواز، تصور کئے جاتے تھے۔ بیناؤڈ جلد کے کینسر سے متاثر تھے اور 2013ء میں ایک بڑے حادثہ میں بچ گئے تھے۔ جمعرات کو رات دیر گئے ان کا نیند کا حالت میں انتقال ہوا۔ وہ 2000 رن بنانے اور 200 وکٹس لینے والے پہلے کرکٹر تھے۔ وہ اپنے کیریئر میں 63 پانچ روزہ ٹسٹ میچ کھیلے تھے۔ انہوں نے 27.03 کے اوسط سے 248 وکٹس لیا تھا اور 24.45 کے اوسط سے 2201 رن بنایا تھا۔ 122 ان کا اعظم ترین اسٹور تھا۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ابوٹ، سی سی سی آئی، آئی سی سی نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بینو کی قیادت میں آسٹریلیا کی ٹیم 28 ٹسٹ میچ کھیلتے ہوئے کسی بھی سیریز میں شکست سے دوچار نہیں ہوئی تھی۔ ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی، انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل واگھان، آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک اور دیگر سرکردہ کٹرس نے بینو کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT