Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ کی بہتری کیلئے ہندوستان اقدامات کرے:برطانوی صحافی

کرکٹ کی بہتری کیلئے ہندوستان اقدامات کرے:برطانوی صحافی

لندن ۔16 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بر طانوی صحافی ایڈ ہوکنس نے میچ فکسنگ کے بارے میں کتاب تحریر کرکے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔ایک ویب سائٹ کے لئے اپنے تازہ کالم میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن کے خاتمے کے لئے ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔یہ وبا ہندوستان سے پھیلتی ہوئی دوسرے ممالک تک پہنچ گئی ہے۔ 2013 میں آئی پی ایل کے پانچ میچ فکسڈ تھے۔بی سی سی آئی  اپنی مجموعی آمدنی کا 0.28 فیصد روپیہ کرپشن کے خاتمے پر خرچ کرتا ہے۔ ہندوستان کے لئے ایک تفتیش کار ہے جو ناکافی ہے۔ایڈ ہوکنس نے مزید کہا ہے کہ سری نواسن  بورڈ کے سربراہ ہیں اور بورڈ اپنے ہی سربراہ کے خلاف کس طرح تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کی وبا اس تیزی سے پھیل رہی ہے کہ 2010 میں 158میچ فکسڈ تھے۔یہ تعداد 2012 میں بڑھ کر 281 ہوگئی۔اب تک 19 افراد کرپشن کی وجہ سے گرفتار ہوئے  ان میں سے دو کا سہرا  آئی سی سی کو جاتا ہے جبکہ سترہ  افراد مقامی بورڈز اور پولیس کے تعاون سے پکڑے گئے۔

TOPPOPULARRECENT