Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ کی قدیم ترین گیند !

کرکٹ کی قدیم ترین گیند !

لندن ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیائے کرکٹ کی قدیم ترین گیند انگلش کاؤنٹی سسکس کے کرکٹ میوزیم میں موجود ہے۔ اس کی سلائیاں تقریباً مفقود ہوچکیں جبکہ چمڑا بھی کئی جگہ سے اکھڑ چکا ہے۔ یہ گیند ساؤتھ اسٹریٹ کے علاقہ لیواس کے ایک گھر کی تزئین نو کے دوران دریافت ہوئی۔ اس کے ساتھ تین سنگل جوتے بھی ملے۔ غالباً یہ جوتے 1760ء اور 1770ء میں استعمال ہوئے۔ لہٰذا یہ گیند بھی اسی دور کی تصور کی جارہی ہے۔ کرکٹ مورخ نکولس شارپ کے مطابق ابھی تک ہمارے سامنے کرکٹ کے کھیل سے متعلق اس سے پرانی کوئی چیز نہیں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT