Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ کے میدان سے باہر بھی ایک ’’دھونی ‘‘

کرکٹ کے میدان سے باہر بھی ایک ’’دھونی ‘‘

کولکتہ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ مراتھن میں دوسرا مقام حاصل کرنے والے اتھلیٹس کو انعام کی پیشکشی کے موقع پر فضاء میں ’’دھونی ، دھونی‘‘ کے نعرے گونج رہے تھے لیکن یہ شخص ہندوستانی کرکٹ کپتان مہیندر سنگھ دھونی نہیں بلکہ ایک رنرتھے جس کا نام بہادر سنگھ دھونی ہے۔ مہیندر سنگھ دھونی کی طرح بہادر سنگھ کا گھر بھی اُتراکھنڈ کے علاقہ الموڑہ میں ہے اور دونوں اس ریاست سے تعلق رکھتے ہیں۔ سرویسیس کے مراتھن رنر بہادر سنگھ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’میں بھی دھونی کا مداح ہوں۔ جب لوگ ان کے بارے میں مجھ سے پوچھتے ہیں کہ یہ میرے اور ہماری برادری کے لئے فخر کا لمحہ ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں کئی لوگ انہیں پسند کیا کرتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کی قیادت کیلئے وہ سب سے بہتر ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ ٹی۔ 20 میں فتح حاصل ہوگی‘‘۔
آفریدی ، بٹ کی واپسی کے حامی نہیں
کراچی۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ٹی۔ 20 کپتان شاہد آفریدی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ داغدار کرکٹر سلمان بٹ کی اپنی قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کے حق میں نہیں ہیں۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے پی ٹی آئی سے آج کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے ضمن میں سزا یافتہ سلمان بٹ کیخلاف عائد 5 سالہ امتناع گزشتہ سال ستمبر میں ختم ہوچکا ہے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی فی الفور واپسی کیلئے شدید اصرار کررہے ہیں، لیکن آفریدی پس و پیش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT