Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ کے نئے فارمیٹ ’’ٹی10لیگ‘‘ کایو اے ای میں انعقاد

کرکٹ کے نئے فارمیٹ ’’ٹی10لیگ‘‘ کایو اے ای میں انعقاد

شارجہ 10اوورس کی لیگ کا میزبان
ٹورنمنٹ میں 4 ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے متوقع
سہواگ،آفریدی،مورگن اور سنگا کارا اہم کھلاڑی

دبئی ۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا ایک اور بڑا فارمیٹ متعارف کروانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور دسمبر میں 10 اوورز پر مشتمل ٹی10 لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔دسمبر میں شارجہ دس اوورز کی لیگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں شہرہ کھلاڑیوں میں شامل ویریندر سہواگ، شاہد آفریدی، کمار سنگاکارا اور ایان مورگن بھی شرکت کریں گے۔یہ میچ 90منٹ پر مشتمل ہو گا جس کی فی اننگز 45 منٹ پر محیط ہو گی۔اس سے قبل 2003 میں انگلینڈ میں ٹی20 کرکٹ کو متعارف کروایا گیا تھا اور پہلا بین الاقوامی ٹی20 میچ فروری 2005 میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔اس کے بعد سے ٹسٹ اور ونڈے کے مقابلے میں ٹی20 کرکٹ دنیا بھر میں شائقین میں سب سے مقبول کرکٹ ہے۔ لیگ کے صدر سلمان اقبال نے اس طرز کرکٹ کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی گلی کوچوں میں ٹی10 کرکٹ کھیل رہا ہے اور اس سے کرکٹ مزید تیز ہو گی، یہ ایک بڑی پیشرفت ہو گی اور لوگ اس سے بہت لطف اندوز ہوں گے۔یہ فارمیٹ صرف چار دن 21 تا 24 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی شریک ہوں گے۔گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش ہونے والے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس نئے فارمیٹ کے انعقاد کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب مجھے اس خیال کے بارے میں بتایا کہ تو میں اسی وقت بہت پرجوش ہوا تھا اور میں نے درخواست کی کہ میں اس میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔انگلینڈ کی موجودہ ٹی20 اور ونڈے ٹیم کے کپتان مورگن نے بھی کہا کہ اس فارمیٹ کے کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ پورا بہت بہترین ہے، ہم سب کو پہلا ٹی20 میچ یاد ہے اور اس کے بعد سے ٹی20 کرکٹ کھیل کے دیگر طرز پر اثرانداز ہوئی ہے اور اگر یہ نیا نظریہ بھی کام کر گیا تو اس کے بھی کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے۔ایونٹ کے چار ٹیموں کا انتخاب اس ماہ اواخر میں ڈرافٹ کے ذریعہ ہوگا۔علاوہ ازیں اس لیگ کو سری لنکا ،بنگلہ دیش اور پاکستان میں بھی کروانا کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT