Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ ہند۔پاک تعلقات میں بہتری کا ذریعہ : شاہد

کرکٹ ہند۔پاک تعلقات میں بہتری کا ذریعہ : شاہد

میرپور۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آج مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ روابط کو بحال کیا جانا چاہیئے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہترین بنانے کا ذریعہ ہے ۔ آفریدی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ روابط کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہندوستان میں اپنی کرکٹ سے جس قدر لطف اٹھایا ہے ایسا لطف دنیا کے کسی دوسرے ملک میں کرکٹ کھیلتے ہوئے حاصل نہیں ہوا ہے ۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زیادہ سے زیادہ کرکٹ کے انعقاد کے تعلق سے کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے آفریدی نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قدم پر ہندوستان کا تعاون کیا ہے کیونکہ ٹیم نے دھمکیوں کے باوجود ہندوستان کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہی تعلقات کو بہتر سے بہترین بنانے کا ذریعہ ہے ۔آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر آفریدی نے کہا کہ یہ سوال آپ اپنی حکومت سے کریں۔

ٹریفک وارڈن نے عمراکمل کومعاف کردیا
لاہور۔6 مارچ (سیا ست ڈاٹ کام ) پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن کے درمیان لڑائی کا معاملہ حل ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ ٹریفک وارڈن نے کرکٹرعمراکمل کومعاف کردیا ہے۔عمراکمل کے والد نے معافی کی درخواست پولیس کے اعلیٰ حکام کودی تھی۔واضح رہے کہ عمراکمل کی ٹریفک وارڈن سے لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد ٹریفک پولیس نے عمراکمل کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد انکا لائسنس منسوخ کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT