Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / کرکک میں داعش کے 48 دہشت گرد ہلاک

کرکک میں داعش کے 48 دہشت گرد ہلاک

شمالی شہر کے انتہاء پسندوں کے صفائے کیلئے سکیورٹی فورسیس کی مہم

کرکک ۔ /22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی شہر کرکک میں سکیورٹی فورسیس نے ان 48 بندوق برداروں کو ہلاک کردیا جو اس شہر میں گھس آئے تھے ۔عراقی فورسیس اس علاقہ کواسلامک اسٹیٹ کے انتہاپسندوں سے پاک کرنے کیلئے مہم میں مصروف ہیں ۔ بریگیڈیئر جنرل خطاب عمر عارف نے اے ایف پی سے کہا کہ ’’داعش کے 48 دہشت گردوں کو جھڑپوں کے دوران ہلاک کردیا گیا ‘‘ ۔ عراقی انٹلیجنس اور مخالف دہشت گردی یونٹس ، داعش کے ان درجنوں دہشت گردوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں جو گزشتہ اولین ساعتوں کے دوران اہم سرکاری عمارتوں میں گھس کر روپوش ہوگئے تھے جس کے بعد اس شہر میں جھڑپیں شروع ہوگیئں اور کرفیو جاری ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ داعش کے حملوں میں دیگر 46 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سکیورٹی فورسیس کے ارکان بھی شامل ہیں ۔

موصل میں فوجی کارروائی ایک عراقی ٹیلی ویژن جرنلسٹ ہلاک
بغداد ۔ /22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے ایک کم معروف ٹیلی ویژن چیانل کا کیمرہ مین شہر موصل سے اسلامک اسٹیٹ کا شعبہ برخواست کرنے کیلئے جاری فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ السماریہ ٹیلی ویژن نے اپنے ویب سائٹ پر خبروں کے ’’جنگ کی رپورٹنگ‘‘ کرنے والا ایک نوجوان رپورٹر جنوبی موصل کے الشوریٰ گاؤں کے قریب ہلاک ہوگیا ۔ چینل نے مہلوک کا نام علی رئسان بتایا ہے ۔ جنوبی موصل کی وادی فراط میں پیشقدمی کے لئے اتحادی افواج اپنا راستہ بنارہی ہیں ۔ موصل میں اسلامی انتہاپسندوں کی کارروائی آج چھٹویں دن میں داخل ہوگئی ۔ حالیہ برسوں کی د وران عراقی فوج کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے جو پیر کو شروع کی گئی تھی اور توقع ہے کہ آئندہ چند ہفتوں تک جاری رہے گی ۔ شہر کرکک میں گزشتہ روز اسلامک اسٹیٹ کے ایک خفیہ ساز باز نے ایک ٹیلی ویژن جرنلسٹ کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT