Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / کرکک کے اہم علاقوں پر عراقی فورسیس کا قبضہ

کرکک کے اہم علاقوں پر عراقی فورسیس کا قبضہ

کرکک (عراق) ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فورسیس نے کرد جنگجوؤں کے قبضہ سے ایک فوجی اڈہ، ایک طیرانگاہ اور ایک تیل کے کنویں کو دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ عراقی فورسیس نے ایک بڑے آپریشن کو کرک صوبہ میں انجام دیا جو آزادی کے متنازعہ ریفرنڈم کے بعد پیدا ہوئے حالات کے بعد انجام دیا گیا جس کے بعد ہزاروں افراد کو کردوں کے کنٹرول والے کرکک سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ یاد رہیکہ عراقی اور کرد افواج کے درمیان دارالخلافہ کے جنوبی علاقہ میں فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا جو دراصل گذشتہ شب شروع کئے گئے آپریشن کا نتیجہ تھا جس کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ ابتدائی جھڑپوں کے بعد عراقی فورسیس کو کامیابی ملی جہاں کرد جنگجوؤں کو بغیر کسی مزاحمت کے دستبردار ہوتا دیکھا گیا حالانکہ کچھ کرد جنگجوؤں نے مزاحمت کی لیکن وہ عراقی فورسیس پر غلبہ پانے کیلئے ناکافی تھی۔

TOPPOPULARRECENT