Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / کرہ ارض سے دور ایک اور قابل سکونت سیارہ !

کرہ ارض سے دور ایک اور قابل سکونت سیارہ !

لاس اینجلس ۔ 28 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی محققین نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ کرہ ارض سے 1200 نوری سال دور موجود ایک سیارہ قابل رہائش ہے اور اس کا حجم کرۂ ارض سے 40 فیصد زائد ہے ۔ امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کپلر۔ 62 ایف ، سیاروں کے حدود میں شامل ہے اور غالباً اس سیارہ میں چٹانوں کے علاوہ سمندر بھی موجود ہوں گے ۔ ان سائنسدانوں نے 2013 ء میں پانچ سیاروں کی دریافت کا دعویٰ کیا تھا لیکن کپلر۔62 ایف کی ہیئت ترکیبی ، آب و ہوا یا اس کے مدار کی شکل کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔ تاہم یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں معلومات فراہم کئے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے اوماواش شیلڈرس نے کہاکہ ’’ہمیں اس سیارہ میں متعدد فضائی مرکبات کاپتہ چلا ہے جس سے انداز ہوتا ہے کہ وہاں خاطر خواہ گرمی بھی ہے جس سے سطح پر پانی کی دستیابی ممکن ہوئی ہے ۔ ان معلومات سے یہ قوی اُمید کی جاسکتی ہے کہ یہ ایک قابل سکونت سیارہ ہوسکتا ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT