Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / کریاس کو شکست ،نڈال نے چائنا اوپن جیت لیا

کریاس کو شکست ،نڈال نے چائنا اوپن جیت لیا

بیجنگ۔9 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اسپین کے رافل نڈال نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں نک کیریاس کو شکست دے کرکرئیر کا 75 واں خطاب حاصل کرلیا۔بیجنگ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں نڈال نے آسٹریلیا کے نک کوراست سٹوں میں شکست دی اور دوسری مرتبہ چائنا اوپن اپنے نام کیا۔عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے فائنل 6-1,6-2 سے باآسانی باآسانی اپنے نام کیا۔قبل ازیں نڈال نے پہلی مرتبہ 2005 میں چائنا اوپن خطاب حاصل کیا تھا جس کے 12 سال بعد ایک مرتبہ پھر یہ خطاب حاصل کرلیا جبکہ یہ ان کا رواں سال چھٹا خطاب ہے۔نڈال نے چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے ڈیمریتو کو 6-3، 4-6 اور 6-1 کے ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں رسائی کی تھی۔ چائنا اوپن میں خواتین کے مقابلوں مین فرانس کی کھلاڑی کیرولین گارشیا نے نئی عالمی نمبرایک سیمونا ہیلپ کو شکست دے کر خطاب حاصل کر لیا۔رومانیہ کی تجربہ کار اسٹار سیمونا ہیلپ کو فرانسیسی کھلاڑی نے 6-4,7-6 سے شکست دی۔سیمونا ہیلپ نے پری کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک روسی اسٹار ماریا شیراپوا کو شکست دے کر ٹورنمنٹ سے باہر کردیا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ وہ بحثیت نمبر ایک اپنا پہلا خطاب یہاں حاصل کرلیں گی۔

TOPPOPULARRECENT