Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریسنٹ ہائی اسکول کریم نگر کا آج سالانہ جلسہ

کریسنٹ ہائی اسکول کریم نگر کا آج سالانہ جلسہ

کریم نگر /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریسنٹ ہائی اسکولپیداپلی کے تحت مختلف مقامات پر 4 ادارہ جات چلائے جارہے ہیں ۔ دیہی علاقہ کا سراسر رام پور میں بھی ایک اسکول چل رہا ہے ۔ اسی طرح حیدرآباد میں بھی کریسنٹ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام پچھلے کئی سالوں سے معیاری عصری دینی تعلیم دی جاکر ملت کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارا جارہا ہے ۔ گذشتہ سال کریم نگر کریسنٹ ہائی اسکول کو بھی ہم نے کریسنٹ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام چلانے کا معاہدہ کرلیا ہے ۔ بتاریخ 8 اپریل بمقام آئی بی اے گارڈن کشمیرگڈہ کریم نگر شام ساڑھے 6 بجے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس تقریب میں رکن پارلیمان کریم نگر بی ونود کمار رکن ا سمبلی گنگولا کملاکر اور مسٹر سردار رویندر سنگھ کی شرکت ہوگی ۔ یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایجوکیشنل سوسائٹی صدر سید وجاہت اللہ ایاز نے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم آج کے بدلتے حالات کے مطابق پوری آزادی کے ساتھ کھیل کود بچوں کی اپنی مرضی کے مطابق دینے کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ کتابوں کاپیوں کے ذریعہ بچوں کے جسموں اور ذہنوں پر بار نہیں ڈالا جاتا ۔ آج بیرون ملک ماہرین تعلیم نے بچوں کی تعلیم و تربیت کا جس طرح سے نظام ترتیب دیا ہے ۔ اسی طرح سے جو کچھ اسکول میں سکھلایا جاتا ہے ۔ بچوں کے ذہن نشین ہوجاتا ہے ۔ دینی مذہبی تعلیم کا بھی نظم ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں سوسائٹی سکریٹری نعیم الدین ساجد فخرالزماں دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT