Thursday , December 13 2018

کریمیا پر اقوام متحدہ قرار داد روس نے ویٹو کردی ، آج ریفرنڈم

اقوام متحدہ ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : روس نے آج اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار داد کو جس میں کریمیا میں ریفرنڈم کو غلط قرار دیا گیا تھا ۔ ویٹو کردیا ۔ قریبی حلیف چین غیر حاضر رہا جس کی وجہ سے یوکرین بحران پر روس مزید یکا و تنہا ہوگیا ہے ۔ مغربی ممالک کی تائید کے ساتھ امریکہ نے یہ قرار داد تیار کی جس میں کل ہورہے ریفرنڈم کو تسلیم نہ

اقوام متحدہ ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : روس نے آج اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار داد کو جس میں کریمیا میں ریفرنڈم کو غلط قرار دیا گیا تھا ۔ ویٹو کردیا ۔ قریبی حلیف چین غیر حاضر رہا جس کی وجہ سے یوکرین بحران پر روس مزید یکا و تنہا ہوگیا ہے ۔ مغربی ممالک کی تائید کے ساتھ امریکہ نے یہ قرار داد تیار کی جس میں کل ہورہے ریفرنڈم کو تسلیم نہ کرنے کی تمام ممالک سے خواہش کی گئی ہے ۔ سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ روس نے مخالفت میں ووٹ دیا اور چین غیر حاضر رہا ۔ کریمیا کو یوکرین سے علحدہ ہو کر روس میں شمولیت کے تعلق سے ریفرنڈم کیا جارہا ہے اور سارے یوکرین میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT