Tuesday , January 16 2018
Home / دنیا / کریمیا کے بحری اڈوں پر روس کا کنٹرول

کریمیا کے بحری اڈوں پر روس کا کنٹرول

سیوسٹو پول ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موافق روس فوج نے کریمیا کے دو بحری اڈوں پر قبضہ کرلیا اور یوکرین کے بحری سربراہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مغرب کی دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے روس کریمیا پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون ماسکو اور کیؤ کا دورہ کررہے ہیں تاکہ سفارتی کو

سیوسٹو پول ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موافق روس فوج نے کریمیا کے دو بحری اڈوں پر قبضہ کرلیا اور یوکرین کے بحری سربراہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مغرب کی دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے روس کریمیا پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون ماسکو اور کیؤ کا دورہ کررہے ہیں تاکہ سفارتی کوششوں کے ذریعہ جاری بحران کو پرامن طور پر حل کیا جاسکے۔ وہ کل ولادیمیر پوٹن اور 21 مارچ کو یوکرین کے کارگذار صدر سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT